ملتان: بی زیڈ یونیورسٹی کے شعبہ اسپورٹس سائنسز میں اورینٹیشن ڈے کی شاندار تقریب ، چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول کا نئے طلباء سے خطاب
ملتان (صفدر بخاری سے) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اسپورٹس سائنسز میں اورینٹیشن ڈے کے موقع پر بی ایس پروگرام کے نئے طلباء کے اعزاز میں ایک
پُروقار اور پُرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول نے کی، جنہوں نے اپنے خطاب میں نئے داخل ہونے والے طلباء کو یونیورسٹی اور شعبے میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس سائنسز صرف جسمانی تربیت کا نہیں بلکہ کردار سازی، قیادت، نظم و ضبط اور انسانی خدمت کا میدان ہے۔
ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول نے اپنے خطاب میں شعبے کی تاریخ، نمایاں کامیابیوں اور جدید تعلیمی و تربیتی سہولیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بی زیڈ یو کا شعبہ اسپورٹس سائنسز ملک بھر میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے جہاں طلباء کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کی جاتی
ہے۔ چیئرپرسن نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ نہ صرف اپنی تعلیم میں نمایاں کارکردگی دکھائیں بلکہ معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ “کھیل ہمیں ٹیم ورک، دیانت اور استقامت کا درس دیتے ہیں، اور یہی اوصاف زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کی کنجی ہیں۔ تقریب کے دوران طلباء نے حلف برداری میں حصہ لیا اور یہ عہد کیا کہ وہ اچھے طالب علم، مثبت فرد اور انسانیت کے خدمت گزار بن کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ تقریب میں فیکلٹی ممبران، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے چیئرپرسن کی ولولہ انگیز تقریر کو علم و حوصلے کا پیغام قرار دیا۔ آخر میں شرکاء نے کہا کہ اورینٹیشن ڈے نے نئے طلباء کے لیے ایک شاندار تعلیمی سفر کی بنیاد رکھ دی ہے اور شعبہ اسپورٹس سائنسز ان نوجوان صلاحیتوں کو کامیاب اور بااعتماد افراد بنانے کے لیے پرعزم ہے۔










































Visit Today : 166
Visit Yesterday : 460
This Month : 10049
This Year : 57885
Total Visit : 162873
Hits Today : 991
Total Hits : 790169
Who's Online : 3






















