ملتان :  انجمن تاجران ناز سینما ڈبل پھاٹک چوک کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کومرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے مبارکبادنومنتخب عہدیداران کو ہار پہنائے گئے اس سلسلہ میں مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر کی قیادت میں تاجر وفد نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبا ددینے کے لیے گئے اس موقع پر کومرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، سابق ناظم زاہد عزیز بٹ،صدر انجمن تاجران غلہ گودام چوک وہاڑ ی روڈ محمد اعجاز بھٹی،جنر ل سیکرٹری محمد الیاس، چیئرمین محمد عمران بھٹہ، الجیلان روڈ کے صدر ملک عاصم ایوبی، حرم گیٹ پاک گیٹ کے صدر شیخ الطاف حسین،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالغفور، کراکری مارکیٹ کے صدر ملک کامران بھٹہ،شریف پلازہ کے سنیئر نائب صدر خواجہ انیس الرحمن صدیقی،ٹمبر مارکیٹ کے طلحہ نیاز، نے نومنتخب صدر سلیم مقبول سینیئر نائب صدر چوہدری ذوالفقار عالم،جنرل سیکرٹری حاجی زاہد جمیل چیئرمین شیخ ساجد سہیل وائس چیئرمین جمیل بھٹی،نائب صدورآصف خان،محمد علی،محمد یاسر یاسین،فنانس سیکرٹری محمد عظیم کو ہار پہنائے اور الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید،خالد محمود قریشی نے نامنتخب عہدیداران و تاجر نمائند گان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کامیاب ہو کر آنیوالے تاجر نمائندگان پر جوش اور پر اعتماد ہوتے ہیں اور وہ خوش نصیب ہیں جو الیکشن میں کامیاب ہو کر خدمت کے لیے منتخب ہوتے ہیں مارکیٹیں ہوں یا تنظیمیں جمہوری تقاضے پورے ہونے چاہیں اور نوجوانوں کو اس ضمن میں آگے آنا چاہیے پاکستان کی بنیاد ہی جمہوری عمل سے ہوئی 1946ء کے عام انتخابات میں قائد اعظم اور پنڈت لال نہرو کے مابین یہ معائدہ ہوا کہ الیکشن میں جہاں مسلم اکثریتی علاقے ہوں گے وہاں اگر مسلمان کامیاب ہوئے تو وہ علیحدہ ملک کے لیے کامیاب تصور کئے جائیں گے یہی وجہ تھی کہ اس وقت مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن نے مسلم لیگ کی کامیابی کے لیے پرزور خدمات سرانجام دیں اور مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلمانوں کو کامیابی نصیب ہوئی اور پاکستان کی بنیاد انہی انتخابات پر ممکن ہوئی انہوں نے کہا کہ ہمیں جمہوری عمل کو اپنانا چاہیے