ملتان: چیئرمین یونین کونسل 80ملک ارشد میٹ کی مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسد محمود سے ملاقات ، ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
bbc news urdu نے Wednesday، 8 October 2025 کو شائع کیا.
ملتان: چیئرمین یونین کونسل 80ملک ارشد میٹ نے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسد محمود سابق وفاقی وزیرسے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی اس موقع پر ملک میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ حال ہی میں ملک سیلاب جیسی مشکل حالات سے گزراہے اور اس سے ہونے والی تباکاریوں کے اثرات ابھی باقی ہیں اس لیے تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنی اپنی مخالفتیں نظر انداز کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی بحالی کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ سیلاب زدگان کے ہونے والے نقصانات کو پورا کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب سیاسی جماعتوں کو مل کر اس ملک و قوم کی تعمیرو ترقی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ یہ ملک دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کر کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں نمایا نظر آئے۔ملاقات میں ملک علی ارشد میٹ بھی ہمراہ تھے۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 143
Visit Yesterday : 460
This Month : 10026
This Year : 57862
Total Visit : 162850
Hits Today : 724
Total Hits : 789902
Who's Online : 4






















