ملتان: ڈائریکٹوریٹ آف پنجاب سوشل سیکیورٹی ملتان کے میڈیکل و ایڈمن ونگ کے زیر اہتمام ڈاکٹر مسعود انور صدیقی ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سیکیورٹی کی ریٹائرمنٹ پر انتہائی باوقار الوداعی تقریب کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا،تقریب کے میزبان رانا نعیم نے کی، تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ عبد الشکور جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غلام حسین نے حاصل کی،تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر مسعود انور صدیقی ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سیکیورٹی ملتان جبکہ مہمانان اعزاز میں ملک مظہر حسین ڈائریکٹر ریکوری ملتان ڈائریکٹوریٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس ملتان عبدالرزاق مغل، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ خواجہ فرید سوشل سیکیورٹی ہاسپٹل ملتان ڈاکٹر عابدہ امجد، ڈاکٹر مختار رسول خان میڈیکل سپرنٹینڈنٹ پنجاب سوشل سیکیورٹی ہاسپٹل مظفرگڑھ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس مظفر گڑھ عبد الروف، ریٹائرڈ ڈائریکٹرز ڈاکٹر عبدالعزیز پراچہ، ڈاکٹر منظور حسین سنڈھل، چیئرمین پیسی سٹاف فیڈریشن پنجاب جاوید کاظمی، سابق صدر ایپکا پیسی ملتان مہر منظور سرگانہ تھے تقریب میں رانا شوکت علی، چوہدری علیم مجاہد، ملتان، عمران خان، ناصر عباس کانجو سمیت سوشل سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے میڈیکل و ایڈمن ونگ سے تعلق رکھنے والے آفیسرز و آفیشلز نے بھرپور شرکت کی،شرکاء نے ڈاکٹر مسعود انور صدیقی کی پیسی میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ ریٹائرمنٹ پر مبارکباد پیش کی،اور انہیں پھول اور تحائف پیش کیئے،