نیویارک: ایران جنگ کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر ’’نوکنگ ‘‘مظاہرے کئے گئے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا بھر کی سڑکوں پر آج 70لاکھ افراد نے مظاہرے کئے ،امریکا کے 3ہزار ...
لاہور: حکومت پنجاب نے نئی گندم کی خریداری کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں، جس کے تحت اپریل کے پہلے ہفتے سے باقاعدہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ11 کمپنیاں کسانوں سے مجمو ...
تہران: ایران نے ایک بار پھر اسرائیل اور امریکا کو خبردار کیا ہے کہ بوشہر کے جوہری پلانٹ کو نشانہ بنانے کے سنگین نتائج نکلیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سی ...
نیویارک: امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی خبریں سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ میدیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی کی 97 ڈالر ف ...
لاہو/ملتان: ملک بھر کی تمام ڈسکوز میں بجلی کی صورتحال ابتر ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کا اوسط شارٹ فال ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر می ...
تہران : ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے پاکستان کے ذریعے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ کیاجا رہا ہے اب جو بھی مذاکرات ہوں گے مکمل جنگ بندی کےلیے ہوں گے۔ پر ...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اورایران کے درمیان ثالثی کا اہم کردار ادا کر رہا ہے، 21 گھنٹوں پر مبنی مذاکراتی عمل مجموعی طور پر تعمیری رہا، پاکستان خطے میں ا ...
ملتان پریس کلب کے صحافی اور جرنلسٹ کالونی کے مسائل
تحریر: مقبول تبسم
ملک میں صحافت کو جمہوریت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ جو لوگ عوام کے مسائل اجاگر کرتے ہ ...
اسلام آباد : حکومت نے پاور سیکٹر کے اہلکاروں کو دیئے جانیوالے فری یونٹس کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے پاور سیکٹر کے ا ...
bbc news urdu نے Wednesday، 8 October 2025 کو شائع کیا.
ملتان (صفدر بخاری سے) ضلع ملتان میں 12 اکتوبر سے شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر محکمہ صحت کی جانب سے پولیو ٹیموں کی تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے خود بھی تربیتی ورکشاپ کا دورہ کیا اور فیلڈ اسٹاف کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور مہم کی مؤثر مانیٹرنگ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، کیونکہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے محکمہ صحت کے افسران سے بریفنگ بھی لی اور مہم کے دوران درپیش ممکنہ مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم ایک قومی ذمہ داری ہے، اس لیے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تربیتی ورکشاپ میں فیلڈ اسٹاف کو حفاظتی اقدامات، رپورٹنگ کے جدید طریقہ کار، ٹیموں کی فیلڈ کارکردگی بہتر بنانے اور والدین سے رابطہ بڑھانے کے مؤثر انداز پر تفصیلی آگاہی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ ہدف کے حصول کے لیے پوری محنت، لگن اور ذمہ داری سے فرائض انجام دیں تاکہ ضلع ملتان کو پولیو فری بنانے کے قومی ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔