حالیہ سیلاب کی جنوبی پنجاب میں تباہ کاریاں ،، وفاقی اور پنجاب حکومت کو انٹرنیشنل کمیونٹی سے امداد کی اپیل کرنے چاہیے تھی: سیدہ عابدہ بخاری
ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ ملتان سٹی کی صدر سیدہ عابدہ بخاری نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں نے پنجاب اور خصوصی طور پر جنوبی پنجاب میں تباھی مچا دی ھے جس کی وجہ پنجاب میں 47 لاکھ افراد بری طرح سے متاثر ھوے ھیں جبکہ سیلاب سے 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔جبکہ ہزاروں افراد سیلابی پانی اور گھروں کے گرنے کی وجہ سے زخمی ھوے ھیں۔ عابدہ بخاری نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کیلے انٹرنیشنل کمیونٹی سے امداد کی اپیل کرنے چاہیے تھی۔ جبکہ کے پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ کے ہم اپنے وسائل سے سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کرینگے۔ جو سفید جھوٹ ھے۔ وزیر اعلی پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاکر حکومتی میشنری کا استعمال کرکے سیلاب سے متاثرہ افراد کے بچوں میں بسکٹ اور ٹافیاں تقسیم کرتی پھر رھی ھیں اور اپنے ھیلی کاپٹروں کے دورے سے عوام کا مذاق اڑاتئ پھر رھی ھیں۔ جبکہ حقیقت یہ ھے کہ انٹرنیشنل کمیونٹی اور ۔ ورلڈ بینک۔ ایشین ڈویلپمنٹ بنک۔ اسلامی ڈویلپمنٹ بینک اور اقوام متحدہ نے نواز لیگ کی حکومت کو کہا کے پاکستان کے موجودہ حکمران سب پہلے تو پاکستان سے لوٹئ ھوئئ دولت جو بیرون ممالک کے بینکوں میں جمع کی ھوئئ ھے نواز لیگ حکومت کے حکمران اپنی اس دولت کا صرف 10 فیصد ھے واپس پاکستان لا کر سیلاب متاثرین افراد میں تقسیم کر دیں تو سیلاب سے متاثرہ افراد اپنے گھر بنانے اور گھریلو ضرورت زندگی کی اشیا میسر اسکتی ھیں سیدہ عابدہ بخاری نے کہا کے مریم نواز شریف کی کنیزیں عظمی بخاری۔ مریم اورنگزیب زیب۔ حنا پرویز آپ آئیں آپ کو وسیب جنوبی پنجاب کا وزٹ میں کرواتی ہوں مظفرگڑھ، خان گڑھ، ڈی جی خان اور کچے علاقوں میں سیلاب سے جو تباہ کاریاں ھوئئ ھیں اس پر انٹرنیشنل اور ملکی میڈیا اپنی رپورٹس میں پوری دنیا کو حقائق سے آگاہ کر رھا ھے جبکہ جنوبی پنجاب میں محرومیاں ہیں وہ ن لیگ کے جنوبی پنجاب کے فنڈز اور وسائل کو ہڑپنے کی وجہ سے ہیں جو ن لیگ کو کبھی دکھائی نہیں دیا ن لیگ نے جنوبی پنجاب کے فنڈز ہمیشہ اپر پنجاب اور خاص کر لاہور کو سنوار نے میں لگا دیا دیئے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی سٹی صدر خواتین ونگ عابدہ بخاری پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پورے جنوبی پنجاب سے لاکھوں ہزاروں لوگ سندھ اور کراچی میں روزگار کی تلاش میں جاتے ہیں کیا کبھی کسی سندھی کو بھی دیکھا ہے کہ وہ پنجاب میں روزگار کی تلاش میں ایا ہو عابدہ بخاری نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسلسل وسائل ہڑپنے کی وجہ سے یہاں علیحدہ صوبے کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ن لیگ کا ترقی کام صرف سوشل میڈیا فوٹوسیشن تک محدود ہے وہ لاہور جسے ن لیگ پیرس کہتی ہے ایک بارش سے دریا بن جاتا ہے ن لیگ نے ہمیشہ بدلے کی سیاست کی گیلانی خاندان سے سکیورٹی واپس لے کر مریم نواز نے بہت چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا. سیدہ عابدہ بخاری نے کہا کہ سیلاب کے دونوں میں چیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے تمام بیٹے صبح پانچ بجے سے لئے کر رات گئے تک سیلاب سے متاثرہ افراد کے درمیان رھتے تھے اور سیلاب سے متاثرہ عوام کو تین ٹائم کا کھانا۔ خیمے اور ڈاکٹروں کی ٹیموں کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کو بہتر علاج معالجہ اور مفت ادویات فراہم کرتے تھے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اپر پنجاب اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ عوام کو مل کر ان کی مشکلات کو دور کرتے تھے جبکہ مریم نوازشریف صاحبہ کو وہ دن بھول گئے جب ان کے ابا جان کی پلیٹیں سیٹ نہیں ہو رہی تھیں تو زرداری صاحب نے عدم اعتماد کی آپشنز اور ن لیگ کا ساتھ دے کر ان کواقتدار دلوایا ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایک زرداری سب پر بھاری والی بات صرف یہ بات نہیں بلکہ زرداری صاحب اپنی سیاسی بصیرت اور علم و فہم کی وجہ سے بگڑی ہوئی بات کو بنانے کا ہنر رکھتے ہیں اس موقع پر رقیہ بانو، سمیرا ندیم، مریم ناز، طاہرہ بی بی ،روبینہ سلیم و دیگر بھی موجود تھیں۔









































Visit Today : 143
Visit Yesterday : 460
This Month : 10026
This Year : 57862
Total Visit : 162850
Hits Today : 729
Total Hits : 789907
Who's Online : 4






















