ملتان:  ڈاکٹر تمثیل اصغر سینئر کنسلٹنٹ انستھزیا سپیشلسٹ ملتان انسٹیوٹ آف کار ڈیالوجی سے اپنی سروس کی شاندار تکمیل کےبعد ریٹائر ہو گئے اس موقع پر ان کے مسلم ہائی سکول ملتان کے کے جی تا میٹرک تک کے کلاس فیلوز کی ایک یاد گار محفل منعقد کی گئی جس میں دوستوں نے ڈاکٹر تمثیل اصغر کی گراں قدر خدمات کو سراہا ان کی شاندار شخصیت کو خراج تحسین اور انہیں پھول اور تحائف پیش کئے حاضرین مجلس جن میں پروفیسر شاید علی بخاری شعیب بوسن مسعود بشیر محسن ارشد ذوالفقار زلفی پروفیسر عمر فاروق سلیم بھٹی شامل تھے نے کہا کہ ڈاکٹر تمثیل گوناں گوں خوبیئوں کے مالک ہیں اور ڈاکٹر تمثیل نے دوران سروس اعلی معیار کی بیش قیمت خدمات سر انجام دی ہیں اور گورنمنٹ سروس سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی ڈاکٹر تمثیل جنوبی پنجاب کے لوگوں کو فیض یاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں جو دوست ملتان میں موجود نہ ہونے یا بوجوہ دیگر مصروفیات اس تقریب میں شرکت نہ کر سکے لیکن ان لایئن یا فون کے ذریعے ڈاکٹر تمثیل اور شرکاء محفل کے لئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا ان میں اطہر ایاز معظم مسعود آصف انصاری سعید اختر سلمان ایزد سلمان عادل سلیمان اصغر شوکت کمال مقصودطامتیاز اشعر حسین طارق محی الدین( امریکہ ) ڈاکٹر اطہر نوشاد ( آئر لینڈ ) راو طاہر شفیق ( کینیڈا )و دیگر دوست شامل ہیں یاد رہے کہ اس گروپ نے دہم رازی سے 1981 میں میڑک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا تھا رات گئے پرانے دوستوں کی یہ کہکشاں اس امید اور خواہش پر اختتام پذیر ہوئی کہ زندگی کی آخری اننگز میں یہ ملاقاتیں بڑھانی چاہیں کہ پرانے دوستوں کی محفلیں گردش دوراں کو ٹال کر بچپن اور لڑکپن میں لے جاتی ہیں گروپ کے کوارڈینیٹر پروفیسر عمر فاروق نے تجویز پیش کی کہ ہر ماہ کے پہلے سیچر ڈے کو بزم دوستاں سجائی جانی چاہیے تمام شرکا نے اس تجویز کو سراہتے ہوے متفقہ طور پر سند قبولیت عطا کی