ملتان : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیما ن صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان ڈوثزن کے جنرل سیکرٹری میاں تنویر لنگاہ، بوہر گیٹ کے چیئرمین چوہدری ریا ض شاہین، بوہر گیٹ کے صدر چوہدری محمدخالد صغیر،ملتان کے جوائنٹ سیکرٹری یعقوب راجپوات، ملتان کے سنیئروائس چیئرمین شیخ محمد الطاف، شاہ رکن عالم ٹی چوک کے صدر چوہدری محمد شہباز اختر، حسن پروانہ روڈ کے صدر محمد اشفاق قریشی نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کے لیے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں استحکام اور رعایت فراہم کرے غیر یقینی صورتحال کے حل کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں حالیہ دنوں میں مختلف صنعتوں اور چھوٹے تاجروں کی دوکانو کا بند ہونا اور کئی کاروباری اداروں کا اپنے آپریشنز محدود کرنا اورچھوٹے دوکان کاروبار بند ہونا حکومت کے لیے انتہائی لمہ فکریہ ہے اب حکومت کو فوری عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، چھوٹے تاجروں کو درپیش حقیقی مسائل، بھاری ٹیکسوں، غیر مستقل توانائی پالیسیوں اور کاروباری ماحول میں غیر یقینی صورتحال کے حل کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں حکومت تاجروں کے لیے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں استحکام اور رعایت فراہم کی جائے، ٹیکس نظام کو سادہ اورچھوٹے تاجروں کے لیے سازگار بنایا جائے اور تاجروں کے لیے خصوصی آسان قرضوں کا اجرا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی چھوٹا تاجر ہیں، اس لیے حکومت کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ چھوتے تاجروں کے کاروبار کی بحالی اور تحفظ پر بھی پوری توجہ دینا ہو گی۔ ایسا نہ ہومعیشت کی ریڑھ کی ہڈی کمزور ہو جائے اور روزگار کے مواقع میں بھی ختم ہو جائے