ملتان :  جمیعت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،ضلعی جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید ودیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایوانوں میں بیٹھے حکمران ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر نے کی بجائے متاثرین سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے فوری طور پر پورے کریں۔ وزیر اعظم کی روزگار کیلئے قرض سکیم کی پیمنٹس فوری طور پر عوام کو ادا کریں تا کہ عوام فوری طور پر اپنے کاروبار کا آغاز کر سکیں۔ عوام کو ریلیف دینے نہ کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی میں غریب قوم پر ای چالانوں کی بھرمار کر انہیں اور پریشان کریں۔ ایف بی آر کے ٹیکس گوشواروں کیلئے مزید ٹائم بڑھایا جائے کیونکہ عوام اور تاجران ابھی تک سیلاب کاریوں کی تباہی کی وجہ سے بہت پریشان ھیں جس کی وجہ سے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے فاموں اور خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے جے یو ائی سمیت دیگر مذہبی سماجی جماعتیں دن رات کوشاں ہیں تو حکمرانوں کی اولین ترجیح بھی متاثرین سیلاب زدگان کی بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے موسم سرما کی آمد آمد ہے اور ابھی تک سیلابی علاقوں میں متاثرین سیلاب زدگان جھگیوں اور کیمپوں میں بیٹھے ہوئے ہیں اور انہیں نہ بروقت کھانے پینے کی سہولیات میسر ہیں اور نہ ہی علاج معالجے کے لیے اقدامات نظر آرہے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے پر الزامات کی بجائے متاثرین سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اگے بڑھنا چاہیے اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے حقیقی معنوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے قائد مولانا فضل الرحمن کے قیادت میں جمعیت علماء اسلام نہ صرف ایوانوں میں بلکہ باہر بھی ملک و قوم کی ترقی خوشحالی سلامتی اور متاثرین سیلاب زدگان کی حقیقی بحالی کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے۔