ملتان : پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکائکی گرفتاری کے خلاف غزہ، فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کے لئے اسرائیل مردہ باد احتجاجی مارچ جنازہ گاہ چوک لوہامارکیٹ سے مرزامحمدارشدالقادری کی قیادت میں منعقد کیاگیا جس میں علماء کرام مشائخِ عظام اورقائدین نے شرکت کی معروف میلادی رکن الدین حامدی،سماجی وسیاسی رہنما ملک یوسف، علامہ سعیداخترقادری، علامہ کامران عالم نقشبندی، ملک عبدالقدیر کھوکھر،ملک حفیظ بھٹی، الحاج محمد علی انصاری، مرزادانش قادری،علامہ لیاقت سعیدی،مرزا اصغر علی،رانا غلام مرتضیٰ قادری،ملک عمران یوسف،ملک عبدالرحمن، حافظ مبارک عطاری، مصباح الدین حامدی،غلام حسین فریدی، صاحبزادہ فیصل وارثی،پیرمظہرفاروق،مشہودالدین،مبین الدین،جنیدارشد،صمعیداختر، اعمش ارشد،حافظ احمد عبیدعطاری،ذیشان بھٹی،عدنان بھٹی،مہدی الدین، عبدالقادرِ عطاری،عبداللہ اصغرعطاری،شہزادالحسن،مقبول قریشی،ملک رمضان جانو، دیگرسینکڑوں افراد شریک تھے مقررین نے کہا کہ عالمی دہشتگرد اسرائیل کیغزہ، فلسطین پرظلم وستم اورعالمی طاقتوں کی خاموشی، 57اسلامی ممالک کاعمل اقدام نہ کرنا انتہائی شرمناک اورانسانیت سوز عمل ہے پوری دنیا میں انسان سراپا احتجاج اورعالم اسلام کے سربراہان خاموش تماشائی کاکردار ڈوب مرنے کے مترادف ہے اسرائیل اوراس کے حامیوں صیہونی طاقتوں کو اگر عملی طور پر فوری اس ظلم بربریت سے نہ روکا گیا تویہ ظلم کی آگ پوری دنیا کو لپیٹ لیگی اسلامی ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شرم کرو شرم کرو شرم کرو اورناجائز ریاست اسرائیل کوصفحہء ہستی سے مٹانے کے لئے متحدہوجاؤاورجذبہ جہادقوم میں بیدار کرواورجذبہ جہاد کے ساتھ میدان میں کامیابیاں مقدر ہونگی آخرمیں غزہ کے مسلمانوں کی مدد ونصرت اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء کی رہائی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔