نیو رشدیہ فٹبال کلب کے زیر اہتمام پہلا ریواڑی فٹبال میچ اختتام پذیر،،مدنی فٹبال کلب نے ملتان سلطان کو 2-1 سے شکست دے دی
ملتان: صدرنیو رشدیہ فٹبال کلب منورعلی لارا کی جانب سے ہونے والے پہلا ریواڑی فٹبال میچ مدنی فٹبال کلب اور ملتان سلطان فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں مدنی فٹبال کلب نے ایک گول کے مقابلے میں دو گول بناکرملتان سلطان فٹبال کلب کو شکست دیتے ہوئے جیت اپنے نام کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ممبرقومی اسمبلی ملک عامر ڈوگرنے مدنی فٹبال کلب کو ونر اپ اور ملتان سلطان فٹبال کلب کو رنراپ کی ٹرافی دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے گراؤنڈز کو آباد رہنا چاہیے تاکہ یہ نوجوان جو ہمارے ملک کا مستقبل ہیں یہ صحت مند اور تندروست رہ سکیں جب کھیل کے میدان آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہونگے اور ہمارے یہ نوجوان بے راہ روی کا شکار ہونے سے محفوظ رہیں گے۔ہمارے یہ نوجوان کھیلوں کے میدانوں میں اپنی صلاحیتیں دیکھاتے ہوئے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کریں۔ فائنل میں میاں جاوید قریشی،ملک عقیل کھوکھر، عابد حسین رانا باقر علی،رضوان معروف، وکیل احمد، فرحان عمر، محمد اسماعیل، عمر سلطان،عامر اختر، جنید احمد، فرحان احمد، مجید سیرانی، زبیر احمد، محمد اکیل، فرحان احمد، محمد توصیف، عمر سلطان محمد رضوان ودیگربھی ہمراہ تھے۔









































Visit Today : 192
Visit Yesterday : 460
This Month : 10075
This Year : 57911
Total Visit : 162899
Hits Today : 1229
Total Hits : 790407
Who's Online : 5






















