جنہوں نے اللہ تعالیٰ اور حضور نبیؐ کریم کی اطاعت کی اور اہلبیت وصحابہ کی عظمت کو سمجھا وہ ولایت کے عہدے پر فائزہوئے:اقبال یوسف نقشبندی، قاری محمد اختر سعیدی کا خطاب
ملتان: بڑی گیارہویں شریف کے منعقدہ محفل میلاد سے اقبال یوسف نقشبندی، قاری محمد اختر سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنہوں نے اللہ تعالیٰ اور حضور نبیؐ کریم کی اطاعت کی اور اہلبیت وصحابہ کی عظمت کو سمجھا وہ والایت کے عہدے پر فائزہوئے ختم نبوت اور حرمت صحابہ و اہلبیت پر جان و مال قر بان ہے۔ہمیں نئی نسل میں ختم نبوت عظمت صحابہ کرام و اہلبیت کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا۔اولیاء کرام کے دال اللہ تعالیٰ کے نور سے،نور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے آستانوں پر آج بھی لوگ فیض یاب ہو رہے ہیں ہم اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکراللہ اور اس کے رسولؐ کی محبت حاصل کر سکتے ہیں اور نیک عمال کرتے ہوئے اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔مہمان خصوصی زاہد بلال قریشی، عامر اقبال،فیصل اقبال، اکرم فریدی، عبدالخاق،مظہر اقبال، طارق نقشبندی، محمد فہیم، محمد نعیم، محمد شفیع، محمد عارف، حافظ علیان، حافظ صارم، محمد خاقان، علامہ نظام الدین چشتی، قاری غلام مصطفی، قاری محمد ارشد، محمد آفتاب چشتی، قاری غلام مرتضی، قاری اختر مہروی نے تلاوت و ہدیہ نعت رسولؐپیش کی۔









































Visit Today : 171
Visit Yesterday : 460
This Month : 10054
This Year : 57890
Total Visit : 162878
Hits Today : 1057
Total Hits : 790235
Who's Online : 5






















