زین حسین قریشی اور بیرسٹر تیمور الطاف مہے کا جھوک کھیڑا کا دورہ، سیلاب زدگان سے ملاقات ،، ملک میں ڈیموں کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے: زین قریشی
ملتان:ممبر قومی اسمبلی زین حسین قریشی نے ٹکٹ ہولڈر این اے 148 بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے کے ہمراہ جھوک کھیڑا میں سیلاب زدگا ن کے مسائل سنے۔اس موقع پر بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے،زین حسین قریشی نے سیلاب زدگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہنگامی بنیادوں پر ڈیم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ سیلاب کی تباکاریوں سے بچا جاسکے۔سیلاب کا خطرہ ہر سال لاحق ہوتا ہے حکومت نے سیلاب سے بچاؤ کے لیے کیوں کوئی سد باب نہیں کیا ہر سال سیلابی ریلہ کئی انسانی جانوں،مال مویشی ودیگرقیمتی سامان کو اپنے ساتھ بہا لے جاتا ہے۔ ہمیشہ کی طرح کسانوں کی زرعی زمینیں سلاب کی زد میں ہیں کھڑی زرخیز فصلیں تباہ وبرباد ہوجاتیں ہیں متاثرہ خاندان کے لیے دوبارہ سے معمولات زندگی کو روٹین پر لانامشکل سے کم نہیں۔ لاکھوں خاندانوں کو کسی نہ کسی طرح کی مدد کی ضرورت ہے۔زین حسین قریشی نے مزید کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں ملک تیمور اور ان کی ٹیم کو جو دن رات سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔اس موقع پرایڈوکیٹ رانامدثر،چوہدری حارث وڑائچ،ایڈوکٹ سارہ علی سید، سید زین گیلانی، معاذ قریشی، نبیل راجپوت ودیگر ہمراہ تھے۔









































Visit Today : 171
Visit Yesterday : 460
This Month : 10054
This Year : 57890
Total Visit : 162878
Hits Today : 1064
Total Hits : 790242
Who's Online : 5






















