ملتان شہر میں ٹریفک سسٹم مکمل طورفلاپ،،ملتان ٹریفک پولیس انتظامیہ کی طرف سے چالان کے ذریعے تاجروں اور غریب شہریوں کو لوٹنے کا عمل بند کیا جائے: تاجر رہنمامحمد راحیل اصغر قریشی
ملتان: انجمن تاجران کچہری روڈ کے صدر محمد راحیل اصغر قریشی نے کہا ہے کہ ملتان شہر میں ٹریفک سسٹم مکمل طورفلاپ ہوچکا ہے ملتان کے ہرچوک پر کئی کئی گھنٹوں ٹریفک جام رہیتی ہے مگر ٹریفک وارڈن دھڑا دھڑ چالان کرنے میں مصروف ہوتے ہیں ایسالگتا ہے کہ جیسے ان کو کوئی بڑا ریونیو اکٹھا کرنے کا کسی نے ٹھیکہ دیا ہو ملتان ٹریفک پولیس انتظامیہ کی طرف سے چالان کے ذریعے تاجروں اور غریب شہریوں کو لوٹنے کا عمل بند کیا جائے جو پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور شدید معاشی بدحالی کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں ابھی ای چالان کا سسٹم مکمل طور پر فعال نہیں ہوا لیکن ای چالان کی بھرمار شروع کردی گئی ہے جو کے ملتان کی عوام کے ساتھ ظلم ہے سیف سٹی کیمرے لگانے سے شہر میں ٹریفک کا نظام ٹھیک نہیں ہواٹریفک پولیس نتظامیہ پہلے ٹریفک کا نظام ٹھیک کریں اور ای چالان کے حوالے سے عوام میں آگئی مہم شروع کے جائے تاکہ عوام کو ای چالان کے حوالے معلوم ہو کے ای چالان ہے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بالخصوص ہیملٹ کے نام پر دھڑا دھڑ 5ہزارروپے سے لے کر 20ہزازروپے تک کے چالان شروع ہو گئے اس سے بڑی ناانصافی اور کیا ہوگی کہ نہ جانے کس شخصیت کے ایماء پر ہیلمٹ کی آڑ میں غریب عوام کو لوٹا جارہا ہے اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو تاجربرادری بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی محمد راحیل اصغر قریشی نے مزید کہا کہ ٹریفک انتظامیہ کے تمام معاملات پر ہم نظر رکھے ہوئے ہیں کہ وہ کس طرح شہریوں کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں جگہ جگہ غریب شہریوں کو روک کر بھاری چالان کیے جا رہے ہیں یہ سلسلہ فوری بند کیا جائے ایسا نہ ہو کہ ہم پبلک مقامات پر جگہ جگہ بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے تاجربرادری جلد وزیراعلی پنجاب سے وفد کی صورت میں ملاقات کرے گی اور انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کرے گی









































Visit Today : 171
Visit Yesterday : 460
This Month : 10054
This Year : 57890
Total Visit : 162878
Hits Today : 1061
Total Hits : 790239
Who's Online : 5






















