ملتان: جے یو آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی فارمولے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ، مدرسہ جلال باقری کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ
ملتان : جمیعت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر جے یو آئی ملتان ضلع کے زیر اہتمام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی فارمولے کو مسترد کیے جانے کے حوالے سے یوم احتجاج منایا گیا مساجد ،مدارس میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی اور مذمتی قراردادیں پیش کی گئی ملتان میں جے یو ائی ملتان ضلع اور سٹی کے زیر اہتمام جمعہ کے روز مدرسہ جلال باقری کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی قیادت جے یو ائی کے سٹی امیر قاری محمد یاسین،جنرل سیکریٹری مولانا محمد یوسف مدنی ،ضلعی سرپرست حافظ محمد عمر شیخ, ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید ۔ خواجہ زاھد حبیب۔ مولانا طیب فرید خواجہ عبدالمالک جے ٹی آئی کے صدر معین الدین عمیر اسلم۔ جاوید اقبال کالرو ملک منظور کالرو مولانا توصیف احمد۔ مولانا عمران۔ مفتی عبد الحمید۔ ڈاکٹر عثمان۔ قاری صادق۔ محمد سعید کمبوہ۔ قاری محمد صدیق فاروقی۔ قاری سجاد احمد۔ قاری محمد عمیر۔ شیخ سلیم قاسم کھوکھر عبد القیوم خان مفتی سیف اللہ سمیت دیگر نے کی اور اس موقع پر امریکی صدر کے 20 نکاتی فارمولے کی شدید مذمت کی گئی اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی فارمولے کو مکمل طور پر مسترد کر دیں کیونکہ امریکی صدر کا سازشی منصوبہ مظلوم فلسطینیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کا ہے اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو گی کہ امریکہ اور اسرائیل گٹھ جوڑ کے نتیجے میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے جانے والے صمود فلوٹیلا بحری بیڑے کو اسرائیلی جاحریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے صمود فلوٹیلا بحری بیڑے کو قابو کر لیا اور بحری بیڑے میں شامل ساڑھے چار سو افراد کو گرفتار کر لیا حالانکہ بحری بیڑے میں مظلوم فلسطینیوں کے لیے خشک راشن ادویات خیمے وغیرہ تھے.اسرائیل نے صمود فلوٹیلا پر حملہ کر کے اپنا گھناؤنا اور شیطانی چہرہ پوری دنیا کو دکھا دیا ھے۔اور اس حرکت سے پوری دنیا کے امن وامان کو واضح چیلنج کر دیا ھے اور اس وقت نہ صرف پوری دنیا کا امن و امان اور خصوصآ اس خطے کا امن وامان پوری طرح شدید خطرے میں نے اور اسرائیل کی اس گھناؤنی حرکت سے نہ صرف پورے عالم اسلام میں بلکہ پوری دنیا میں شدید رنج و غم اور شدید غضب ناک غصہ پایا جاتا ھے۔ھماری پورے عالم اسلام کو اپیل ھے کہ عالمی برادری کو اس پر سختی سے اور سنجیدگی سے اسرائیل کی اس حرکت اور جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے بالخصوص امت مسلمہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور بحری بیڑے کو غزہ کے مظلوم فلسطینیوں تک پہنچایا جائے اور گرفتار اراکین کو فی الفور رہا کروایا جائے ھماری حکومت پاکستان سے بھر پور اپیل ھے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی مکمل حمایت کیلئے اپنا واضح اور دوٹوک موقف کا اعلان کرے۔ صرف پاکستان ھی واحد ایٹمی قوت ھے جو اسرائیل کو انہیں کی زبان میں جواب دینے کے قوت اور صلاحیت رکھتی ھے۔ بصورت دیگر جے یو آئی ملک گیر احتجاج پر مجبور ہو جائے گی ۔








































Visit Today : 193
Visit Yesterday : 460
This Month : 10076
This Year : 57912
Total Visit : 162900
Hits Today : 1240
Total Hits : 790418
Who's Online : 3






















