ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا تعلیمی سیمینار، ممبران اور ماہرین ٹیکس کی خصوصی شرکت
ملتان (صفدربخاری سے ) ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ملک محمد اکرم، سینئر ممبر اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو کے اعزاز میں عشائیہ اور تعلیمی سیشن کا انعقادکیا گیا۔ اس موقع پر ملک محمد اکرم، سینئر ممبر اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جبکہ چوہدری محمد اعظم، سینئر ممبر ایپلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو اور وحید شہزاد بٹ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بطور مہمانِ اعزاز شریک ہوئے۔سیمینار کے مختلف سیشنز میں مقررین نے اہم موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔ ملک محمد اکرم نے ٹیکس مقدمات میں کامیاب وکلالت کے راز‘ کے عنوان سے شرکاء کو ٹیکس مقدمات میں مؤثر دلائل اور وکالت کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ وحید شہزاد بٹ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے شرکاء کو پاکستان ایل این جی کیس اور محکمہ ایف بی آر کی جانب سے غیر قانونی ریکوری کے قانونی پہلوؤں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔تقریب کے اختتامی سیشن میں ملک خادم حسین میتلا، صدر ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے مقررین کی علمی و پیشہ ورانہ کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور اس امر پر زور دیا کہ نوجوان وکلاء کو ایسے تعلیمی پروگراموں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیے۔جبکہ راجہ محمد امتیاز کیانی، جنرل سیکرٹری ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔سیمینار میں معزز اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں محمد یونس غازی، میاں عبد الستار، محمد عمران غازی، ملک محمد رفیق، ملک مقبول، عثمان خان، عتیق الرحمن ہاشمی، عثمان ہادی، نعیم ظفر، محمد وقاص، علی رضا، مرزا خرم اور دیگر شامل تھے۔









































Visit Today : 171
Visit Yesterday : 460
This Month : 10054
This Year : 57890
Total Visit : 162878
Hits Today : 1060
Total Hits : 790238
Who's Online : 5






















