ملتان: ضلعی صدر تحریک انصاف لیبرونگ میاں محمد فاروق ضلعی جنرل سیکرٹری لیبرونگ شہریار بھٹہ نے پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع ملتان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع و سٹی ملتان مدرباڈی ضلع ملتان تحریک انصاف کی جانب سے ہونے والے نوٹیفیکیشن کی بندر بانٹ کے خلاف جنوبی پنجاب کے صدر و سنیٹر عون عباس بپی کی جانب سے بنائی جانے والی غیر سنجیدہ کمیٹی جس میں ملک عامر ڈوگر، مہر بانو قریشی، معین ریاض قریشی، فیصل نیازی اور عمران شوکت شامل ہیں ہم اس کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ کمیٹی ہمارے تحفظات کو دور کرنے میں غیر سنجید ہے اور جلد ہی اپنے تحفظات کے پیش نظرایک بار پھر سے احتجاجی تحریک کا بھر پور طریقے سے آغاز کریگی اور جب تک ضلع ملتان تحریک انصاف کے ہونے والے نوٹیفیکیشن کینسل نہیں کردیے جاتے تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔اجلاس میں مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب تحریک انصاف لیبرونگ ڈاکٹر عارف ہانس، قاسم خان نیازی، سجاد خان علیزئی، اصغر علی شاہ، سلیمان شفیق،سید مدثر اقبال شاہ، قاسم جوئیہ، سید فراصت شاہ، ناصر خان سیف، علیم دورانی،سلیم گجر، چوہدری راشد محمود ودیگر شریک تھے۔