ملتان :  ڈپٹی کمشنر خانیوال محترمہ سلمی سلیمان، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خانیوال (WCCIKWL) کی صدر و بانی محترمہ سعدیہ علی،چیئرپرسن بیگم فرخ مختار نے کہا ہے کہ خواتین کو بہتر روزگار کی فراہمی اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خانیوال کی انسان دوست سرگرمیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بھی اقدامات لائق کے تحسین ہیں لیڈیز کلب خانیوال کو مزید فعال کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری خانیوال کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں نائب صدر محترمہ ڈاکٹر نزہت قیصر،صدر ملتان ویمن چیمبر محترمہ فرح ثاقب،نائلہ فاروق،محترمہ زینب،چیئرپرسن بیگم فرخ مختار، ڈپٹی کمشنر خانیوال محترمہ سلمیٰ سلیمان، صدر ملتان ویمن چیمبر محترمہ فرح ثاقب،نائلہ فاروق، نے بھی خطاب کیا ڈپٹی کمشنر خانیوال نے صدر و بانی محترمہ سعدیہ علی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خانیوال کو نہایت محنت اور جذبے سے ترقی دی ہے جبکہ اس موقع پر انہوں نے م چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری خانیوال کی سیلاب زدگان کی امداد کے جذبے کو بھی سراہا اور انہوں نے تجویز دی کہ چیئر پرسن بیگم فرخ مختار اور چیمبر ملتان کی خواتین،صدر وبانی محترمہ سعدیہ علی اور چیمبر خانیوال کی خواتین اور پرائیویٹ سیکٹر کی خواتین مل کر ایک مشترکہ لائحہ عمل اور پروپوزل تیار کریں تاکہ وہ لیڈیز کلب خانیوال کو فعال بنایا جا سکے اور وہاں خواتین کے لیے مثبت سرگرمیوں کا آغاز ہو۔ اس موقع پر انہوں نے صدر محترمہ سعدیہ علی کی قائدانہ صلاحیتوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔چیئرپرسن بیگم فرخ مختار نے اپنے خطاب میں صدر و بانی محترمہ سعدیہ علی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ”امرت دھارا” کے خطاب سے نوازا اور کہا کہ خواتین کے لیے ان کی محنت اور قیادت مثالی ہے محترمہ چیئرپرسن بیگم فرخ مختار نے ویمن چیمبر خانیوال کو فراخ دلانہ مالی معاونت فراہم کی جس سے چیمبر کے منصوبوں کو نمایاں تقویت ملے گی۔ آخر میں صدر محترمہ سعدیہ علی نے ڈپٹی کمشنر محترمہ سلمیٰ سلیمان اور بالخصوص چیئرپرسن بیگم فرخ مختار کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سووینئرز بھی پیش کیے گئے۔ صدر ملتان ویمن چیمبر محترمہ فرح ثاقب نے ڈپٹی کمشنر محترمہ سلمیٰ سلیمان کو سووینئر پیش کیا۔محترمہ چیئرپرسن بیگم فرخ مختار نے ویمن چیمبر کو فراخ دلانہ مالی معاونت فراہم کی جس سے چیمبر کے منصوبوں کو نمایاں تقویت ملے گی۔ چیئرپرسن بیگم فرخ مختار نے سیلاب زدگان کے لئے بھی بہترین امداد فراہم کی ئشرکائے تقریب میں ملتان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر محترمہ فرح ثاقب، محترمہ فلزا، محترمہ سیرت، محترمہ معصومہ اور دیگر اراکین کے ساتھ ساتھ خانیوال ویمن چیمبر کی اراکین محترمہ زرتاشیہ خان، محترمہ قندیل زہرہ، محترمہ نائلہ فاروق، محترمہ عطیہ فیاض، محترمہ روبینہ طاہر، محترمہ میمونہ فردوس، محترمہ مدیحہ کومل، محترمہ عائشہ، محترمہ ثمینہ اور دیگر خواتین نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر سیکریٹری جنرل ویمن چیمبر خانیوال محترم محمد صابر نے تمام مہمانانِ گرامی کی آمد اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ سب کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے اور آپ کی کوششیں ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنیں گی۔آخر میں سیکریٹری جنرل ویمن چیمبر خانیوال محمد صابر نے تمام مہمانانِ گرامی کی آمد اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ سب کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے اور آپ کی کوششیں ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنیں گی تقریب میں بہترین ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔