ملتان (بیوروچیف ) پائیز جرنلسٹس پینل کا اہم اجلاس مقامی اخبار کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں سینئر صحافیوں اور اراکین پریس کلب ملتان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملتان پریس کلب ملتان کے انتخابات میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا اور صدارت کے لئے امیدوار ڈاکٹر امجد بخاری اور جنرل سیکرٹری کے عہدے پر سید ناصر زیدی کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں قرارداد کے ذریعے کہا گیا کہ صحافی پریس کلب ملتان کے شفاف انتخابات کے خواہاں ہیں جس کے لئے ایک شفاف انتخابی فہرست ضروری ہے جبکہ غیرمتنازعہ انتخابات کے لئے غیرجانبدار الیکشن کمیٹی بھی ضروری ہے۔ یہ فیصلہ ہوا کہ اگر وعدہ کے مطابق یکم فروری کو انتخابی فہرست نہ آئی یا متنازعہ ہوئی تو پھر آئندہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔