ملتان: پیر سخی نواب کے دو روزہ سالانہ عرس مبارک کا آغاز 4 اکتوبر بروز ہفتہ سے ہوگا
ملتان:ممتاز روحانی پیشوا حضرت محمد یحیی گیلانی المعروف پیر سخی نواب کے دو روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز 4 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز عصر مزار شریف بیرون حرم گیٹ پر چادر پوشی سے ہو گا درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی مزار کو غسل دیں گے درگاہ حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی جماعت اہل سنت کے مرکزی امیر علامہ مظہر سعید کاظمی ۔گیلانی خاندان کے سربراہ مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی ہمراہ ہوں گے اور تمام اکابرین امزار پر چادر چڑھائیں گے پروگرام کے مطابق عرس کی تمام تقریبات کی صدارت مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی سجادہ نشین کریں گے اس سلسلے میں 4 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز عصر 5 بجے مزار شریف پر عر س کی تقریبات کا آغاز قرآن خوانی سے ہو گا 6 بجے شام غسل اور مزار پر چادر چڑھائی جائے گی اور اجتماعی دعا ہوگی۔بعد نماز مغرب مزار سے ملحقہ جامع مسجد میں محفل وعظ و نعت خوانی ہوگی ممتاز علما خطاب و نعت خوانان نذرانہ عقیدت پیش کریں گے عرس کی تقریبات کے دوسرے روز تقریب کا آغاز بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک اور محفل نعت سے ہو گا 6 بجے شام ممتاز علما خطاب کریں گے 8/30پر ختم شریف اور 9 بجے شب درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم سید زوہیب گیلانی اختتامی دعا کرائیں گے









































Visit Today : 171
Visit Yesterday : 460
This Month : 10054
This Year : 57890
Total Visit : 162878
Hits Today : 1038
Total Hits : 790216
Who's Online : 4






















