ملتان(صفدربخاری سے)سبزواری ٹاؤن میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بحالی کی ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں نوجوانوں کی ترقیاتی تنظیم “وائی سی ڈی او” کے عہدیداران اور سبزواری ٹاؤن کے مکینوں نے چیئرمین ایس ایم گروپ آف انڈسٹریز، چوہدری ذوالفقار علی انجم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہیں گلدستے پیش کیے گئے اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام قرآن مجید سے کیا گیا، تلاوت قاری علی احمد نے کی، چوہدری ذوالفقار علی انجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سبزواری ٹاؤن میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی خستہ حالی اور مکینوں کی جانب سے آلودہ پانی کی شکایات کے پیشِ نظر، عوامی فلاح و بہبود کے جذبے کے تحت ساٹھ لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کر کے اس پلانٹ کو از سرِ نو فعال کیا گیا اور اسے علاقے کے مکینوں کے لیے وقف کر دیا گیا۔ جہاں روزانہ 16 گھنٹے مفت پانی فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے اس پانی کے منصوبہ کی چابیاں وائی سی ڈی او کے مرکزی عہدیدار رانا اخلاق کے حوالے کیں، مگر وائی سی ڈی او تنظیم کی طرف سےچابیاں لینے سے معذرت کی ، سی او YCDO نے سٹیج پر آکر کہا کہ پلانٹ کی باقاعدہ دیکھ بھال اور معیار کی پاسداری ایس ایم فوڈ کمپنی کرے۔ تاکہ اس کا وقار اور افادیت برقرار رہے۔ سی او YCDO رانا ظہیر بابر نے آر او پلانٹ کی دیکھ بھال اور نظام و انصرام کے لئے چابیاں ایس ایم فوڈ کمپنی کے میڈیا ایڈوائزر اور پراجیکٹ انچارج زین خان کے حوالہ کر دی ۔اس موقع پر چوہدری ذوالفقار علی انجم نے وائی سی ڈی او کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی کاوشوں کو عوامی خدمت کا قابلِ فخر باب قرار دیا۔ چوہدری ذوالفقارعلی انجم نے کہا کہ مجھے سماجی کام کر کے ذہنی سکون اور راحت ملتی ہے۔ میری خواہش ہے کہ ہمارے لوگ صحت مند ہوں۔گندا اور آلودہ پانی پینے سے بیماریاں جیسے ہیپاٹائٹس کا مرض ہوتا ہے۔اس لئے صاف پانی ہماری زندگی کے لئے ضروری ہے، سی او YCDO رانا ظہیر بابر نے اپنے خطاب میں چوہدری ذوالفقار علی انجم کو اس منصوبے کی بہتر انداز سے مکمل بحالی اور کارخیر کی ذمہ داری اٹھانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور محسن ملتان کے سماجی کاموں کی تعریف کی۔ ظہیر نے حدیث مبارکہ سے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پانی پلانے کو بڑا اجر و ثواب کا باعث بتایا گیا ہے، اور اس کو صدقہ جاریہ قرار دیا گیا ہے. حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ ہر پیاسے جاندار کو پانی پلانے کا ثواب ملتا ہے۔ حضور اکرم ﷺ نے پانی پلانے کو صدقہ جاریہ قرار دیا گیا ہے، جو مرنے کے بعد انسان کو نفع پہنچاتا رہتا ہے پانی ہر جاندار کی بنیادی ضرورت ہے اور پیاسے کو پانی پلانا ایک عظیم عمل ہے جس سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے. یہ اجر صرف دنیا میں نہیں بلکہ قیامت کے روز بھی ملے گا، جب ہر کوئی اپنے اعمال کا جوابدہ ہوگا. سٹیج پر حاجی نعیم احمد خان نے آکر تمام اہلیان سبزواری ٹاؤن کی طرف سے چوہدری ذوالفقار علی انجم کا شکریہ ادا کیا۔چوہدری ذوالفقارعلی انجم کو YCDO تنظیم کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔اس تقریب میں رانا اخلاق، رانا ظہیر بابر، رانا اقبال، حاجی نعیم احمد خان، اسلم اعجاز چوہدری، خورشید سبحانی، حمزہ عسکری، ملک اختر حسین، امجد خان کھیڑا، قاری علی احمد، راو آصف، رانا غضنفر، عتیق الرحمان اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ایس ایم فوڈ کمپنی کے افسران جس میں وسیم شہزاد، عبدالواحد، ریاض الحق، دانش بخاری، چوہدری عبدالمجید، رانا منیر، یعقوب جمال اور زین خان نے شرکت کی۔