لاہور کو اقتدار کا مرکز بنانے کے لئے سیاسی درندوں نے بہاولپور کو قربانی کا بکرا بنادیا۔
www.bbcnewshd.com نے Monday، 31 January 2022 کو شائع کیا.
بہاولپور( چوہدری اجمل )صوبہ پر مسلط رہنے والوں کو بہاولپور آنے میں گریز کرنا چاہیے۔تختِ لاہور کو اقتدار کا مرکز بنانے کے لئے سیاسی درندوں نے بہاولپور کو قربانی کا بکرا بنادیا۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور یوتھ کی ضلعی صدر زنیرا بلوچ نے تحریک کے قائد قاری مونس بلوچ کی رہائشگاہ ہر ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا سابقہ حکومتوں کے حکمرانوں نے ہمیشہ جھوٹ اور جھانسوں کا رویہ قائم رکھا لیکن عملی طور پر ان کا کردار قابلِ افسوس رہا۔زنیرا بلوچ نے کہا سیکرٹریٹ سے پہلے صوبہ بحالی کو یقینی بناکر کیے گئے وعدوں اور نعروں کو پورا کیاجائے۔اس موقع پر انابیہ سعید طوبیٰ عباسی عروبہ عباسی علینہ اسلام اور دعا خان بھی موجود تھیں۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 373
Visit Yesterday : 536
This Month : 909
This Year : 64628
Total Visit : 169616
Hits Today : 3891
Total Hits : 879603
Who's Online : 2




















