بہاولپور: کرنل(ر)کریم حیدر بخاری میجر عامر اسلام عبیداللہ راجپوت سردار نوید خالد وارن اور دیگر کا بڑے بھائی کی وفات پر قاری مونس بلوچ سے اظہارِ تعزیت۔حاجی اللہ ڈتہ خان بلوچ مرحوم نے اپنی زوجہ کے ہمراہ دو بار حجِ اکبر اور چار بار عمرہ کی سعادت کا شرف حاصل ہوا۔قاری مونس بلوچ نے تعزیت کرنے والوں سے کہا کہ بڑے بھائی نے 1970 کی تاریخی تحریک میں بھرپور کردار کے ساتھ 2020 تک تحریک میں شاملِ سفر رہے۔کرنل(ر)مخدوم کریم حیدر بخاری میجر عامر اسلام اور مخدوم ناصر بخاری نے مرحوم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بخشش کے لئے خصوصی دعا کی۔سینیئر صحافی عبیداللہ راجپوت اور سردار خالد محمود وارن ابن سردار نوید وارن نے مرحوم کے سوگوار خاندان نے بھرپور انداز میں ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو غمِ جدائی برداشت کرنے کے ساتھ مرحوم کو جنت الفردوس میں خصوصی مقام عطا فرمائے ۔آمین۔