سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن، 4 دہشت گرد گرفتار
bbc news urdu نے Wednesday، 1 October 2025 کو شائع کیا.
راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے مذکورہ دہشت گرد خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔گرفتار دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ دہشت گردوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 193
Visit Yesterday : 460
This Month : 10076
This Year : 57912
Total Visit : 162900
Hits Today : 1242
Total Hits : 790420
Who's Online : 3






















