سپیشل سیکرٹری صحت شہباز حسین کا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید علی مہدی اور سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر صوبان ضیا کے ہمراہ شہباز شریف ہسپتال ملتان کا اچانک دورہ، انتظامات پر اطمینان کا اظہار
ملتان (صفدر بخاری سے) سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی نادیہ ثاقب کی ہدایت پر سپیشل سیکرٹری شہباز حسین نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر شہباز شریف ہسپتال ملتان کا اچانک
دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید علی مہدی اور سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر صوبان ضیا بھی موجود تھے۔ ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر تنزیل الرحمن نے سپیشل سیکرٹری کو ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ اس دوران مختلف شعبہ جات کا معائنہ، صفائی و
ستھرائی کے نظام کا جائزہ اور کنسلٹنٹس کی حاضری چیک کی گئی۔ سپیشل سیکرٹری نے مریضوں اور لواحقین سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے سہولیات کو بہتر قرار دیا۔ بعد ازاں سپیشل سیکرٹری نے ڈی جی ہیلتھ اور سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ فاطمہ جناح کیمپس کا بھی دورہ کیا۔ اے ایم ایس ڈاکٹر ناصر جان نے انہیں سہولیات اور انتظامی نظام سے آگاہ کیا، جس پر شہباز حسین نے انتظامیہ کو شاباش دی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صوبان ضیا نے کہا کہ افسران کے روزمرہ وزٹ سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر سید علی مہدی نے کہا کہ محکمہ صحت مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔ سپیشل سیکرٹری نے ایم ایس ڈاکٹر تنزیل الرحمن کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے نظام اور صفائی کو مزید بہتر بنایا جائے، مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے اور عملہ ہمہ وقت اپنی کارکردگی بہتر رکھے۔ انہوں نے پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی ہدایت کی کہ وہ مریضوں اور ان کے لواحقین سے خوش اخلاقی اور نرمی سے پیش آئیں تاکہ عوام کو بہترین سہولت میسر ہو۔









































Visit Today : 171
Visit Yesterday : 460
This Month : 10054
This Year : 57890
Total Visit : 162878
Hits Today : 1056
Total Hits : 790234
Who's Online : 5






















