پاک فوج قوم کا فخر، ہر خطرے کا مقابلہ کرتی ہے: بلال باقر بٹ
گوجرانوالہ: قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی، گورنمنٹ آف پاکستان کے ڈویژنل سینئر وائس چیئرمین بلال باقر بٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی محافظ اور قوم کا فخر ہے۔ انہوں نے یہ بات پریس کلب تحصیل صدر گوجرانوالہ میں منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بلال باقر بٹ نے کہا کہ پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کا دفاع کیا اور عوام کو تحفظ کا احساس دلایا ہے۔ “دہشتگردی کے خلاف آپریشن ہوں یا قدرتی آفات کا سامنا، پاک فوج نے ہمیشہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بے مثال قربانیاں دیں”، ان الفاظ میں انہوں نے فوج کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان ہماری مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کا مرہونِ منت ہے اور نوجوان نسل کو یہ باور کرانا ضروری ہے کہ وطن کی حفاظت اور ترقی میں فوج کا کردار ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ بلال باقر بٹ نے خبردار کیا کہ بعض بیرونی اور اندرونی عناصر منفی پروپیگنڈہ کر کے فوج اور ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر قوم اپنے مسلح افواج کے ساتھ “چٹان کی طرح” کھڑی ہے اور ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔ “جب تک ایک بھی سپاہی موجود ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والا اپنے انجام کو پہنچے گا”، انہوں نے کہا۔ تقریب میں موجود صحافیوں اور مہمانوں نے بلال باقر بٹ کے بیانات کی حمایت کی اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔









































Visit Today : 171
Visit Yesterday : 460
This Month : 10054
This Year : 57890
Total Visit : 162878
Hits Today : 1051
Total Hits : 790229
Who's Online : 5






















