ملتان: پاکستان سنی تحریک کی مرکزی سالانہ کانفرنس — ختمِ نبوت ﷺ کے تحفظ، غزہ کی حمایت اور نظامِ مصطفٰے ﷺ کے نفاذ کے مطالبات
ملتان : پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ مرکزی تحفظ ختم نبوت ﷺ کانفرنس لوہامارکیٹ کسّی روڈپرمغل برادران کی میزبانی میں انعقادپذیر ہوئی جس کی صدارت صوبائی ناظم اعلیٰ مرزامحمدارشدالقادری ممبرڈسٹرکٹ پیس کمیٹی نے کی خصوصی خطاب سیدجاویدسعیدکاظمی شاہ نے کیا علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی، مولانا ایوب مغل نورانی،مفتی عثمان پسروری مہمانان خصوصی کے طور پر شریکِ کانفرنس تھے خواجہ شفیق اللہ البدری،پیرافضل فرید چشتی،سھیل مغل عطاری،ندیم مغل عطاری،جاوید مغل عطاری،حافظ ظفرقریشی،علامہ قاضی بشیر گولڑوی،علامہ ڈاکٹر ارشدبلوچ،مفتی منسوب الہی،قاری غلام جیلانی نقشبندی،ملک یوسف،صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین،مرزادانش ارشدقادری،سرفرازرسول اویسی،چوہدری رئیس انصاری،علامہ قاری لیاقت حسین سعیدی، علامہ سراج نظامی، علامہ عامر مہروی،علامہ محمدعلی مہروی،چوہدری راشدانصاری،کامران چشتی، حافظ عبدالرحمن ملک، مرزادلشاد،پیر مظہر فاروق چشتی،سلطان قادری، سلیمان سعیدی،قاسم جمالی،محمد مقصود، طاہرسلطانی،حاجی خلیل سومرو،عبدالرحمن سومرو،چاچااویس سکندر نقشبندی انصاری،متین مغل عطاری،شعیب مغل عطاری،علامہ شوکت حسین سعیدی،علامہ قاری عابدحسین نقشبندی،واجدعلی سعید،سھیل رضا قادری، حافظ عبداللہ اصغرعطاری،بلال رضا عطاری، محمد سلیم حامدی،حافظ اللہ یارقادری فریدی،بلال رضا قادری عطاری، محمد حسن جاوید عطاری، دانش جاویدعطاری،دانیال مغل عطاری،فیضان مغل عطاری،یحییٰ مغل عطاری،خالدانصاری،عدنان بھٹی،علی یوسف،علی نصیر،ارشددرزی،جنیدارشدعطاری،اعمش ارشدقادری،حافظ احمد عبید عطاری، صمعیداختر،یوسف بھٹی،مرزاافضال،مدنی وڈیووالے،قطیبہ افضل،ودیگرہرشعبہ ہائے زندگی کے سینکڑوں افراد شریک تھے کانفرنس کیاعلامیہ میں کہاگیا کہ ختم نبوت ﷺ وناموس رسالت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے حضور علیہ السلام کے خاکے جاری کرنیوالیجلدقانون کی گرفت میں ہونگے قانونِ تحفظ ختم نبوتﷺ کے حوالے سے انارکی پھیلانے والوں، شعائر اسلامیہ کی توہین کرنے والوں کیخلاف قانونی ادارے فوری کاروائی کریں غزہ کی طرف رواں دواں گلوبل صمود فلوٹیلانامی قافلہ کو تحفظ فراہم کرناعالمی اداروں کی ذمہ داری ہے پاکستان کے استحکام کے لئے نظام مصطفٰے ﷺکانفاذ انتہائی ناگزیر ہے قوم کی عزت، سلامتی اورتحفظ نظام مصطفٰے ﷺمیں ہے حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کرے صحابہ کرام علیھم الرضوان کی گستاخیوں کے روک تھام کے لئے قانونی اقدامات پرمرکزی قائدین کی مشاورت کے بعد اعلامیہ جاری کیا جائے گا شعائر اسلام کی توہین کرنیوالے یہود وہنود،نصاریٰ وقادیانی،روافض کے ایجنٹ ہیں جو ملک میں انتشار اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں اورملک کاامن خراب کرنے کے درپے ہیں ان کی ہرسازش کومحبان ملک وملت کے اتحاد ویکجہتی فروغِ امن وامان کی قابلِ عمل پالیسیوں سے ناکام بنایاجاسکتاہے ہم کسی انتہاپسندی پریقین نہیں رکھتے بلکہ ہم انتہاپسندی کے خلاف ہیں مرزاجہلمی انجینئر کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل نے اورمفتیان اسلام کی طرف سے سخت گستاخیوں کامرتکب قراردیاجانا سخت قانونی کارروائی اورسزا کے لئے کافی ہے ہم عدلیہ کااحترام کرتے ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ختم نبوت کے مجرموں کو سزا سے منتقی انجام تک نہیں پہنچایا جارہا مطالبہ کرتے ہیں جتنے گستاخیاں کرنے والے مجرم جیلوں میں ہیں انہیں سخت ترین سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی خاتم الانبیاء جناب محمد الرسول اللہ علیہ السلام کی گستاخی نہ کرسکے سعودی عرب اورپاکستان کااتحاد اورحرمین طیبین کی حفاظت کی ذمہ داری افواج پاکستان بلکہ ہرپاکستانی مسلمان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے جس پر ہمیشہ فخر رہے گا اوریہ سب سہرا فیلڈ مارشل جنرل حافظ سیدعاصم منیر کے سر ہے اس پر افواج پاکستان کوسیلیوٹ پیش کرتے ہیں آخر میں صلواۃ والسلام اورختم شریف پڑھا گیا تمام شرکاء کانفرنس کو مغل برادران کی طرف سے لنگر پیش کیا گیا ملک وملت کے لئے استحکام پاکستان اورنفاذنظام مصطفٰے ﷺکے لئے گلوبل صمود فلوٹیلانامی قافلہ کی حفاظت کے غزہ،فلسطین کے مسلمانوں کی مدد اورحفاظت کے خصوصی دعائیں کی گئیں








































Visit Today : 193
Visit Yesterday : 460
This Month : 10076
This Year : 57912
Total Visit : 162900
Hits Today : 1244
Total Hits : 790422
Who's Online : 4






















