ملتان:وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی صدر محترمہ فرح ثاقب اور ایگزیکٹو ممبران نے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے ملتان، رضوان گھمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے مابین باہمی تعاون کے مواقع اور مشترکہ مفادات پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وومن چیمبر اور ڈی ایچ اے ملتان مشترکہ طور پر ایسے اقدامات کریں گے جو کاروباری خواتین کو مزید سہولتیں اور مواقع فراہم کریں۔ دونوں اداروں نے مستقبل قریب میں مشترکہ سرگرمیوں، نمائشوں اور ترقیاتی منصوبوں پر تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔صدر وومن چیمبر محترمہ فرح ثاقب نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اشتراک خواتین کو نہ صرف کاروباری میدان میں آگے بڑھنے کا موقع دے گا بلکہ خطے کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا اس مو قع پر سینیئروائس پریزیڈنٹ نادیہ وسیم، فلزہ ممتازفارمرپریزیڈنٹ،معصومہ فاونڈر پریزیڈنٹ، اور ایگزیکٹو ممبر قرۃ العین،نوشیلا نعیم،مو جو د تھی،