اعلیٰ تعلیم کے بغیر پاکستان کی ترقی کا راز ادھورا ہے: حبیب اللہ
ملتان: سکینز سکول آف اکاؤنٹنسی کے پرنسپل حبیب اللہ نے کہا ہے اعلیٰ تعلیم کے بغیر
پاکستان کی ترقی کا راز ادھورا ہے ہمیں جدید ریسرچ کے تمام مواقع طلبہ کو فراہم کرنا ہوں گے تبھی ہم ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑے ہو سکتے ہیں ہمارا مشن پڑھا لکھا پاکستان ہے اور ہم طلبہ کو جدید ریسرچ کے ذریعے اعلیٰ تعلیم دے رہے ہیں آج یہاں سے سینکڑوں طلباء و طالبات نے CAF لیول مکمل کیا اب ان کی کامیابی کا دور شروع ہوگا پاکستان میں ہونہار طلبہ کی کمی نہیں ان کی سخت محنت اساتذہ کی توجہ اور محنت سے آج یہ طلبہ ترقی کی جانب گامزن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے CAF لیول مکمل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چارٹڈ اکاؤنٹنٹ کاشف عدیل، ارسلان عارف اور محمد یوسف صدیقی نے طلباء طالبات کو آگے بڑھنے کے تمام طریقے اور مشورے دیے اور آئند عملی میدان میں کامیابی کے لیے دعا کی انہوں نے مزید کہا کہ سکینز سکول آف اکاؤنٹنسی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ پورے جنوبی پنجاب کے طلبہ کے لیے اسے پیشہ ورانہ تعلیمی پروگرام متعارف کروانے والے واحد اور نمایاں اداروں میں شمار ہوتا ہے اور ادارہ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے تقریب میں CFAP سے متعلق نمائندگان، اساتذہ، طلبہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔










































Visit Today : 227
Visit Yesterday : 460
This Month : 10110
This Year : 57946
Total Visit : 162934
Hits Today : 1533
Total Hits : 790711
Who's Online : 6






















