اسلام آباد: سپریم کورٹ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا اور حکومت کو راوی اربن منصوبہ پر کام جاری رکھنے کی اجازت بھی د ے دی۔ سپریم کورٹ سے پنجاب حکومت کو بڑا ریلیف مل گیا ہے، کیوں کہ عدالت عظمیٰ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا ہے، جب کہ عدالت نے پنجاب حکومت کو راوی اربن منصوبہ پر کام جاری رکھنے کی اجازت بھی د ے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جن زمینوں کی مالکان کو ادائیگی ہوچکی ان پر کام جاری رکھا جا سکتا ہے، لیکن جن زمینوں کے مالکان کو ادائیگی نہیں ہوئی وہاں کام نہیں ہوسکتا۔