شہریز خان کا جسمانی ریمانڈ مسترد، اے ٹی سی نے جیل بھیج دیا
bbc news urdu نے Saturday، 30 August 2025 کو شائع کیا.
ملتان: علیمہ خان کے بیٹے شہریز خان کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ وکلاء بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر تیمور ملک اور رانا مدثر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اب شہریز خان کی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال میں موجودگی کے ثبوت عدالت اور تفتیشی افسر کے سامنے پیش کرنے کے باوجود پولیس نے ڈنڈا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات زیادہ دیر نہیں چل سکتے، سچ بالآخر عوام اور عدلیہ کے سامنے آ ہی جاتا ہے۔ وکلاء کے مطابق بانی تحریک انصاف، ان کے اہلخانہ، رہنماؤں اور کارکنوں پر تمام مقدمات بے بنیاد ہیں جن کا مقصد صرف سیاسی دباؤ ڈالنا ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 497
This Month : 1132
This Year : 64851
Total Visit : 169839
Hits Today : 296
Total Hits : 882372
Who's Online : 6




















