تاجر وفد کا ملتان سیف سٹی آفس کا دورہ ، وفد کی ایس پی نصر اللہ وڑائچ ،ڈی ایس پی الیاس سے ملاقات
ملتان (صفدربخاری سے) آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان کے صدر عارف فصیح اللہ کی قیادت میں تاجروں کے نمائندہ وفد نے سیف سٹی پروجیکٹ ملتان کا وزٹ کیا، وفد میں محمد رمضان سیال، اشرف پہلوان انصاری، شیخ شفیق، زبیر کمبوہ، یعقوب مغل،چوہدری عثمان جٹ، رانا ارشاد، رانا راشد، شفیق قریشی، عبدالستار، محمد شوکت، ندیم خان، وہاج قریشی، جاوید ، طارق ہانس، شہباز نعیم انصاری، عابد ہانس اور عزیز بوسن شامل تھے، اس موقع پر ایس پی سیف سٹی نصر اللہ وڑائچ نے وفد کو جدید ٹیکنالوجی، کیمروں کی مدد سے جرائم کی روک تھام اور پروجیکٹ کے کام کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی اور کیمروں کے ذریعے نگرانی کے نظام کا عملی مظاہرہ بھی کرایا ،ایس پی نصراللہ وڑائچ ،ڈی ایس پی الیاس نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ جرائم کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا، موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی، پرس چھیننے اور دیگر وارداتوں کو جدید نگرانی کے نظام سے ٹریس کر کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے گا، مقصد عوام اور تاجروں کے لیے پرامن ماحول پیدا کرنا ہے، انہوں نے تاجروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں، اپنی مارکیٹوں اور دکانوں میں نصب کیمروں کو سیف سٹی سسٹم کے ساتھ منسلک کریں تاکہ جرائم کی روک تھام مزید مو ¿ثر ہو سکے، اسی طرح تاجر اور شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، بالخصوص موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات اور جانی نقصان کو کم کیا جا سکے،صدر انجمن تاجران عارف فصیح اللہ نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ تاجروں اور عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، اس منصوبے سے چوری، ڈکیتی، غنڈہ گردی اور جھگڑوں پر قابو پا کر مارکیٹوں میں امن قائم ہوگا اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، ہم حکومت پنجاب اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بالخصوص ایس پی نصر اللہ وڑائچ جیسے ایماندار اور فرض شناس افسر کی تعیناتی تاجر برادری کے لیے خوش آئند ہے، تاجر رہنماو ¿ں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیف سٹی منصوبے کی کامیابی کے لیے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔







































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 497
This Month : 1132
This Year : 64851
Total Visit : 169839
Hits Today : 294
Total Hits : 882370
Who's Online : 6




















