ملتان (بیوروچیف صفدر بخاری سے) ملتان یونین آف جرنلسٹس کی حلف برداری ، ملتان سرکٹ ہاوس میں ملتان یونین آف جرنلسٹس کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تمام عہدیداروں سے حلف لیا تفصیل کے مطابق ملتان سرکٹ ہاوس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملتان یونین آف جرنلسٹس کے بلامقابلہ کامیاب ہونےوالے عہدیداروں سے حلف لیا اس موقع پر صوبائی وزیرانرجی ڈاکٹر اختر ملک بھی موجود تھے ۔ حلف برداری کی تقریب میں ملتان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ملک شہادت اعوان ، جنرل سیکرٹری مظہر خان ، نائب صدر حمید الحسن ، شاہد سٹھو خزانچی رانا عرفان الاسلام جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمود احمد ، ایگزیکٹو ممبرز صفدر بخاری ، شاہد عمران قریشی ۔ آغا شاہد عظیم ، چوہدری شہزاد فیصل ، طارق انصاری اور سعید احمد نے شرکت کی ، اس پروقار تقریب میں سینئر صحافیوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں شوکت اشفاق ، مظہر جاوید ، عامر اقبال بھٹہ ، جاوید عنبر ، سردار ظفر اللہ خان ، اعجاز خان ترین ، انجم پتافی ، ندیم حیدرسمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی ، گورنر پنجاب کا اس موقع پر ملتان یونین آف جرنلسٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافت سمیت دیگر تمام اداروں میں یونینز کی بہت اہمیت ہے یہ تنظیمیں ہی ورکرز کے مسائل کو حل کرتی ہے اور یونینز کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملتان یونین آف جرنلسٹس کی باڈی ملتان کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اہم کردار ادا کرے گی , گورنر پنجاب نے ایم یو جے کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امجد پر فائرنگ کے واقعہ کی بھی شدید مزمت کی اور کہا کہ انہوں نے پولیس انتظامیہ کو سخت ہدایت کی ہے کہ فی الفور فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔