ملتان(صفدربخاری سے) چیئرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے وفد ملک محمدیوسف،ملک عمران یوسف،بابروارثی،حافظ عبدالرحمن اور شاہد ملک کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر و صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی کی وفات پر انکے صاحبزادوں مخدوم سید عامرالحسن گیلانی،مخدوم سیدعمران الحسن گیلانی سے اظہارتعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع پر خاندان گیلانیہ کے سربراہ مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی،سید ہادی گیلانی بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا کہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی سچے عاشق رسول تھے،مرحوم نے اپنی ساری زندگی ختم نبوت کیلئے وقف کر رکھی تھی اور لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوکر نہ صرف ان کے دکھوں کا مداوا کرتے تھے بلکہ مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی عوام کے دلوں میں ژندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی انجمن اسلامیہ کے پلیٹ فارم سے فروغ تعلیم اور خاص طور پر ربیع اول کے موقع پر جشن عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منانے میں اہم کردار ادا کرتے تھے امید ہے اب ان کے صاحبزادگان باپ کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے۔ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی کے بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔