ملتان پریس کلب کے الیکشن بارہ (12) فروری 2022 کو ہونگے ، ملتان میں صحافی کالونی فیز ٹو کے قیام کی منظوری بھی دیدی گئی ہے : شکیل انجم کا جنرل باڈی اجلاس سےخطاب
ملتان: صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی’ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت دیگر شہروں کی طرح ملتان کے شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی کوشاں ہے۔ ملتان میں صحافی کالونی فیز ٹو کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ ملتانی صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے فہرست طلب کرلی گئی ہے۔ وہ ملتان پریس کلب کی جنرل باڈی اجلاس سے صدارتی خطاب کر رہے تھے۔ جس سے سیکرٹری جنرل مرزا ندیم نے بھی خطاب کیا۔ جنرل کونسل اجلاس میں کثرت رائے سے فیصلہ کیا کہ آئندہ سال کیلئے ملتان پریس کلب کے الیکشن بارہ (12) فروری 2022 کو ہونگے۔ جس کا باضابطہ شیڈول اور نئی ووٹرز لسٹ الیکشن کمیٹی جلد جاری کرے گی۔ نئی ممبرشپ کے خواہشمند افراد کیلئے ضروری شرائط کی بھی ہائوس نے منظوری دی۔ جس میں کم از کم ایک سالہ تجربہ اور بی اے کی شرط بھی شامل ہے۔




































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 509
This Month : 1720
This Year : 65439
Total Visit : 170427
Hits Today : 613
Total Hits : 887206
Who's Online : 5





















