بھارت میں وزیر تعلیم نے حجاب کو ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار دے دیا
نئی دیلی : بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گورنمنٹ کالج میں مسلم طالبات کے حجاب پہن کر آنے پر کالج کی انتظامیہ اور طالبات میں 3 ہفتے سے جاری تنازعہ شدت اختیار کرچکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے وزیر تعلیم نے این ڈی ٹی وی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسکول اور کالجوں میں حجاب کرنا ڈسپلن کیخلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول یا کالجز اپنی مذہبی روایات کو اپنانے کی جگہ نہیں ہے۔دوسری جانب مسلم طالبات کا کہنا ہے کہ یہ ان کے بنیادی حق چھیننے کے مترادف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرد حضرات لیکچرار کے سامنے وہ حجاب لیتی ہیں۔ عالیہ نامی طالبہ نے بتایا کہ ہمیں آج بھی حجاب کی وجہ سے کلاسوں میں بیٹھنے نہیں دیا گیا۔عالیہ نے مزید کہا کہ 20 دن گزرچکے ہیں اور ہمیں کلاسوں میں آنے سے روکا جارہا ہے۔ حجاب کرنے کی اجازت ہمیں آئین نے دی ہے، کالج ہمیں کیوں روک رہا ہے۔




































Visit Today : 60
Visit Yesterday : 509
This Month : 1602
This Year : 65321
Total Visit : 170309
Hits Today : 150
Total Hits : 886743
Who's Online : 6





















