شہریوں پرایک اوربجلی بم گرانے جانے کا امکان
اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےلیے نیپرا میں درخواست دائرکردی، جو دسمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی، 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی، 14 روپے 8 پیسے فی یونٹ میں ڈیزل سے بجلی پیدا ہوئی، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ میں ہوئی، ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی، لہذا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔نیپرا یکم فروری کوبجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پرسماعت کرےگا اور اضافے کی صورت میں صارفین پر30 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔




































Visit Today : 428
Visit Yesterday : 497
This Month : 1461
This Year : 65180
Total Visit : 170168
Hits Today : 3879
Total Hits : 885955
Who's Online : 5





















