اسلام آباد کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ؛ 15 ججز کورونا کا شکار
www.bbcnewshd.com نے Friday، 21 January 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: ضلع کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ کے بعد کورونا کا شکار ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کردی گئیں۔عدالتی ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں 15 ججز کورونا کا شکار ہو گئے جب کہ ضلع کچہری میں مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔کورونا کا شکار ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کر دی گئیں، عدالتوں میں ڈس انفیکشن اسپرے کرایا جائے گا، عدالتی اہلکار جس جس عدالت میں کام کر رہے تھے وہاں بھی ڈس انفیکشن اسپرے ہو گا۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز اور 29 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے
ٹیگز:-



































Visit Today : 363
Visit Yesterday : 497
This Month : 1396
This Year : 65115
Total Visit : 170103
Hits Today : 3462
Total Hits : 885538
Who's Online : 6





















