ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات، تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب , صدر ملک شہادت حسین، جنرل سیکرٹری مظہر خان منتخب
ملتان(بیوروچیف) ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں، چیئرمین الیکشن کمیٹی جمشید رضوانی،اراکین جاوید اقبال عنبر اور اعظم ملک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صدر کی نشست پر ملک شہادت حسین، جنرل سیکرٹری کی نشست پر مظہر خان اور فنانس سیکرٹری کی نشست پر
رانا عرفان الاسلام بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں، اسی طرح نائب صدور کی دو نشستوں پر حمید الحسن، شاہد سٹھو، جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر ملک امجد اتیرا، محمود احمد چودھری بھی بلامقابلہ
منتخب قرار پائے ہیں، اسی طرح مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر عمران میتلا، سید ماذن یوسف، صفدر بخاری، طارق انصاری، شاہد عمران قریشی، سعید خان، چودھری شہزاد فیصل، رانا اے ڈی نواز، سہیل شہزاد اور آغا شاہد عظیم جبکہ مندوب کی 18 نشستوں پر رانا پرویز حمید، رؤف مان، اجمل چودھری، طاہر ندیم، شفقت بھٹہ، شکیل احمد، مہر رضا سیال، سہیل قریشی، شاہد سعید ، طارق اسماعیل، احتشام الحق، سعید مکول، یعقوب سید، خالد محمود، خواجہ اشرف صدیقی، سہیل چوہدری، سہیل شہزاد اور شہزاد درانی بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں دیگر مدمقابل
امیدوار وں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کی بنا پر تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیئے گئے ۔


































Visit Today : 275
Visit Yesterday : 497
This Month : 1308
This Year : 65027
Total Visit : 170015
Hits Today : 3038
Total Hits : 885114
Who's Online : 2





















