ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نے پاکستان آنے کا ارادہ کرلیا
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 20 January 2022 کو شائع کیا.
کراچی: ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نے پاکستان آنے کا ارادہ کرلیا جب کہ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ٹوڈ گرینبرگ نے کہاکہ تمام کھلاڑی سیریز میں حصہ لیں گے۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں برس مارچ میں پاکستان کا ٹور کرنے کیلیے تیار ہے،یہ اس کا 1998 کے بعد پاک سرزمین کا پہلا دورہ ہوگا، دونوں ہی ممالک کیلیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے گزشتہ برس ٹور ختم کرنے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کو پہنچنے والے نقصان کے اثرات کو پاکستان کم کرنا چاہتا ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا کی جانب سے بھی دیگر ٹیسٹ اقوام کو سپورٹ کرنے اور کرکٹنگ ورلڈ کو کچھ واپس لوٹانے کی ضرورت ہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 174
Visit Yesterday : 497
This Month : 1207
This Year : 64926
Total Visit : 169914
Hits Today : 1261
Total Hits : 883337
Who's Online : 3




















