ہتک عزت کیس میں خواجہ آصف کو وزیراعظم کے بیان پر حق جرح مل گیا
اسلام آباد: خواجہ آصف کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے ہتک عزت کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کو حق جرح دے دیا۔ عدالت نے عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست منظور کرلی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیس روزانہ کی بنیاد پر سن کر مقرر وقت میں فیصلہ کیا جائے، ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں آرڈر پاس کریں گے۔عدالت نے خواجہ آصف کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیوں اس معاملے کو التوا میں ڈال رہے ہیں ؟ آپ غیر ضروری طور پر کیس کو لٹکا رہے ہیں ، اس طرح غیر ضروری کیسز سے احتیاط برتیں تو بہتر ہے۔عدالت نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ بیان پر جرح کرنا تو ان کا حق ہے ، ٹرائل کورٹ کو چاہیے تھا اگلے روز جرح کے لیے رکھ لیتے فئیر ٹرائل ان کا حق ہے، 17 دسمبر کو بیان ریکارڈ ہوا اسی روز ٹرائل کورٹ کیسے ان کا جرح کا حق ختم کر سکتی ہے۔







































Visit Today : 80
Visit Yesterday : 497
This Month : 1113
This Year : 64832
Total Visit : 169820
Hits Today : 216
Total Hits : 882292
Who's Online : 4




















