وزیراعظم 2023 سے قبل صوبہ بحالی کے ساتھ اپنے وعدوں اور نعروں کو عملی جامہ پہنائیں مسز شمیم عباسی
بہاولپور: وزیراعظم 2023 سے قبل صوبہ بحالی کے ساتھ اپنے وعدوں اور نعروں کو عملی جامہ پہنائیں۔آل پارٹیز کے مقامی عہدیدار صوبہ تحریک میں بھر پور کردار اداکیا لیکن صوبائی اور مرکزی جماعتوں کے قائدین نے ہمیشہ ذاتی اور مالی مفادات کے بھینٹ چڑھاتے رہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز شمیم عباسی نے اپنی رہائشگاہ پر مختلف محکموں کی اساتذہ خواتین اور نمائندہ اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا دیگر تین صوبوں سے سندھ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے پنجاب کا پیٹ آبادی میں کئی گنا کشادہ ہے یہی وجہ ہے کہ مختلف محکموں کے ملازمین معمولی عہدوں پر ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا بہاولپور صوبہ سے ترقی کرتے ہوئے بڑے عہدوں تک پہنچ سکتے ہیں۔مسز شمیم عباسی نے کہا ملازمین کے حقوق کی بازیابی اور تحفظ کے لئے ایپکا کا کردار قابلِ تعریف اور قابلِ تقلید ہے۔انہوں نے کہا کہ دفاتر کے اعلیٰ افسران کو چاہیےکہ وہ زیر اثر اہلکاروں کے ساتھ ناانصافیوں کے بجائے ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر زنیرا بلوچ،سائرہ سعید،فرزانہ عزیز،بیگم خورشید،شمائلہ جی جان،فاطمہ شعیب اور مس سعدیہ چوہان بھی موجود تھیں۔







































Visit Today : 487
Visit Yesterday : 536
This Month : 1023
This Year : 64742
Total Visit : 169730
Hits Today : 6286
Total Hits : 881998
Who's Online : 4




















