بہاولپور: مارچ میں صوبہ بحالی کے تنظیمی مارچ سے پہلے کل جماعتی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔بہاولپور کی بے بہاآمدنی 1970ءسے بلاڈکار پنجاب اپنے پیٹ میں انڈیل رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے بہاولنگر اور رحیم یارخان کے نمائندہ کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا 14اگست 1947میں پاکستان جبکہ 1951 میں بہاولپور کو صوبائی درجہ کے ساتھ سیکرٹریٹ کی بارات بھی ساتھ آئی۔قاری مونس بلوچ نے کہا بحرانوں اندھیروں بےروزگاری اور مہنگائی سمیت ملک سودی قرضوں میں ڈوباہوا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور ترقی کی خاطر بہاولپور صوبہ کی بحالی کو یقینی بنایاجائے۔