شاہ محمود کی جنوبی پنجاب صوبے کیلئے اپوزیشن کو آئینی ترمیم کی دعوت
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 19 January 2022 کو شائع کیا.
ملتان: وزیر خارجہ نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی دعوت دے دی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں آئینی ترمیم پر اتحاد ضروری ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کے طور پر میں اپوزیشن رہنماؤں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس کو حقیقت بنانے میں ہمارا ساتھ دیں، جنوبی پنجاب کے عوام کی آسانی، سہولت اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی ترقیاتی رابطہ کمیٹیاں قائم کی جا چکی ہیں، میں تمام اپوزیشن رہنماؤں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ جنوبی پنجاب کے عوام کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کیلئے آگے بڑھیں۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 407
Visit Yesterday : 536
This Month : 943
This Year : 64662
Total Visit : 169650
Hits Today : 4478
Total Hits : 880190
Who's Online : 9




















