لاہور: انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچر ( IPOR ) نے چاروں وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی کے بارے میں نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 3 سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے ہیں۔سروے کے مطابق پنجاب کے 45 فیصد رائے دہندگان نے کارکردگی کے لحاظ سے عثمان بزدار کو سب سے بہترین وزیراعلیٰ قرار دیا ، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان دوسرے ، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ تیسرے اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو چوتھے نمبر پر رہے۔خیبر پختونخوا کے 41 فیصد نے وزیراعلیٰ محمود خان ، سندھ کے 38 فیصد نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور بلوچستان کے 32 فیصد رائے دہندگان نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے حق میں رائے دی