جرمن چانسلر نے طالبان سے مذاکرات کو ضروری قرار دے دیا
www.bbcnewshd.com نے Monday، 6 September 2021 کو شائع کیا.
برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے طالبان سے مذاکرات کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اب اقتدار میں ہیں۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل طالبان رہنماؤں سے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طالبان نے پورے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے لہذا اب طالبان قیادت سے مذاکرات کرنے چاہئیں، یہ ایک حقیقت ہے کہ اب طالبان اقتدار میں ہیں اور یہ بات چیت اس وجہ سے ضروری ہے کہ ہمیں نہ صرف افغانستان میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالنا ہے بلکہ وہاں امدادی کاموں کو بھی جاری رکھنا ہے۔جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں کو افغانستان سے نکالنا چاہتے ہیں جنہوں نے جرمن کمپنیوں اور تنظیموں کے ساتھ کام کیا اور اب طالبان کے اقتدار میں آںے کے بعد وہ ڈرے ہوئے ہیں۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 435
Visit Yesterday : 536
This Month : 971
This Year : 64690
Total Visit : 169678
Hits Today : 4989
Total Hits : 880701
Who's Online : 6




















