درخت نہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ، نیشنل تاجر اتحاد پاکستان کی “درخت لگاؤ، ملک بچاؤ” مہم کا آغاز
ملتان (صفدربخاری سے) نیشنل تاجر اتحاد پاکستان کے مرکزی چیئرمین میاں امتیاز احمد شیخ نے
ماحولیاتی آلودگی، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی ہوئی گرمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک گیر “درخت لگاؤ، ملک بچاؤ” مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کا مقصد ملک بھر میں درخت لگا کر ماحولیاتی بہتری اور گرمی کی شدت میں کمی لانا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں امتیاز احمد شیخ نے کہا “درختوں کی کمی اور بے دریغ کٹائی کی وجہ سے نہ صرف گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ماحولیاتی توازن بھی بگڑ چکا ہے۔ تاجر برادری کو چاہیے کہ وہ صرف منافع نہ کمائے بلکہ اپنے اردگرد کے ماحول کی بہتری میں بھی عملی کردار ادا کرے۔ انہوں نے ملک بھر کے تاجروں، دکانداروں اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز سے اپیل کی کہ وہ اپنی دکانوں اور مارکیٹوں کے باہر درخت لگائیں اور ان کی نگہداشت کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر نیشنل تاجر اتحاد پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات ملک اسماعیل علی شجراء نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ “یہ مہم صرف ملتان ،لاہور یا چند شہروں تک محدود نہیں بلکہ اسے پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔ ہر شہر، ہر بازار، ہر گلی میں شجرکاری کی جائے گی تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر اور صحت مند ماحول مل سکے۔ نیشنل تاجر اتحاد کی یہ ماحول دوست مہم تاجر برادری کے لیے ایک مثبت مثال اور ماحولیاتی تحفظ کی جانب عملی قدم قرار دی جا رہی ہے۔






































Visit Today : 200
Visit Yesterday : 581
This Month : 12432
This Year : 60268
Total Visit : 165256
Hits Today : 1458
Total Hits : 830255
Who's Online : 2




















