وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ٹیلیفون پر گفتگو
bbc news urdu نے Friday، 20 June 2025 کو شائع کیا.
واشنگٹن: وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفون پر گفتگو کی، اس موقع پر وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹالنے پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔انکا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق مثبت بیانات جنوبی ایشیا میں امن کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔ پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب امور پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر، سندھ طاس معاہدے، تجارت اور انسداد دہشتگردی پر بھی بات چیت ہونی چاہیے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ایران اسرائیل بحران کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 198
Visit Yesterday : 581
This Month : 12430
This Year : 60266
Total Visit : 165254
Hits Today : 1339
Total Hits : 830136
Who's Online : 4




















