ملتان (صفدربخاری سے) چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس افس (آر ٹی او) ملتان محمد طارق ارباب کی ہدایت پر انفورسمنٹ ان لینڈ ریونیو سکواڈ نے چوک سرور شہید لیہ میں کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ ضبط کرلیئے ہیں، آر ٹی ذرائع کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو ربنواز بھٹی کی قیادت میں سکواڈ نے چوک سرور شہید چوک کی ناکہ بندی کرکے دوران چیکنگ ایک ٹرک سے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کیپٹن اور رمادا برانڈز کے 455 کارٹن برآمد کرکے قبضہ میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر آر ٹی او کے مطابق نان ٹیکس پیڈ سگریٹ ایشیا ٹوبیکو کمپنی کے تیار کردہ ہیں جن کی مالیت 5 کروڑ روپے سے زائد ہے جس پر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 3 کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری کی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق نان ٹیکس ڈیوٹی پیڈ سگریٹ ضبط کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور سگریٹ فیکٹری کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ کی خرید وفروخت پر سگریٹ کی ضبتگی سمیت 3 سال قید اور جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے،
،