ایران پر اسرائیلی جارحیت شرمناک فعل ہے: کرامت علی شیخ
ملتان : ایم کیو ایم پاکستان پنجاب کے سیکریٹری جنرل کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت شرمناک فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ایم کیو ایم پاکستان سمیت پوری پاکستانی قوم ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے عالمی برادری کو اسرائیل کی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی پر سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری طور پر ذمہ داری ادا کرنی چاہیے ورنہ خدانخواستہ تیسری عالمی جنگ کا خدشہ لاحق ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ایران نے دفاع کے لیے اسرائیل کو جو منہ توڑ جواب دیا امت مسلمہ کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں پارلیمنٹ میں بھی قومی اسمبلی ،سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قراردادیں پیش کی گئیں کہ پوری پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں غریب عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کے لیے بجٹ پر نظر ثانی کرنا ہوگی نہ کہ غریب عوام مزید معاشی بدحالی سے دوچار ہو اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ آ کر عوام سڑکوں پر نہ نکل آئیں اور خودکشیوں پر مجبور ہو جائیں ۔







































Visit Today : 198
Visit Yesterday : 581
This Month : 12430
This Year : 60266
Total Visit : 165254
Hits Today : 1341
Total Hits : 830138
Who's Online : 4




















